آپ کے بنیادی حقوق

پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کو درج ذیل بنیادی حقوق حاصل ہیں:

  • زندگی اور آزادی کا حق (آرٹیکل 9)
  • قانون کے سامنے برابری (آرٹیکل 25)
  • تعلیم کا حق (آرٹیکل 25-A)
  • مذہبی آزادی (آرٹیکل 20)
  • اظہار رائے کی آزادی (آرٹیکل 19)
  • جائیداد رکھنے کا حق (آرٹیکل 23)
  • جبری مشقت سے تحفظ (آرٹیکل 11)

اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔